`سعودی سپانسر کمپنیوں کی اجارہ داری قائم

دوسالوں کے دوران پاکستانیوں سے عمرہ ویز فیس کے نام پر 22 ارب روپے لوٹ لئے `

اتوار 21 جون 2015 16:44

`سعودی سپانسر کمپنیوں کی اجارہ داری قائم

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) سعودی عرب کی سپانسر کمپنیوں کی اجارہ داری قائم دوسالوں کے دوران پاکستانیوں سے عمرہ ویز فیس کے نام پر 1 22 ارب روپے لوٹ لئے ، عمرہ ویز فیس کے نام پر سعودی کمپنیاں ۲۰۰ ریال کی بجائے ۲۰۰۰ سے ۳۰۰۰ ریال ویزا فیس وصول کر رہی ہیں ،حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے وزیر اعظم نواز شریف اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے نوٹس لینے اور عمرہ ویز فیس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، سے گفتگوکرتے ہوئے حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین حافظ شفیق کاشفیق نے کہا کہ عمرہ ویزا ریٹس کے بارے میں پاکستانی عمرہ ایجنٹس کو ذمہ دار ٹھہرانا بد دیانتی ہے۔

سعودی عرب سے عمرہ کمپنیاں جو ریٹ مقرر کرتی ہیں پاکستانی ایجنٹس کا ان سے ویزا اپروول خریدنا مجبوری ہے لہٰذا سعودی سفارتخانہ جو یہ دعویٰ کرتاہے کہ وہ عمرہ ویزا فری جاری کررہا ہے اس کی یہ بھی وضاحت کرنی چاہیے کہ سعودی کمپنیاں ۲۰۰ ریال کی بجائے ۲۰۰۰ سے ۳۰۰۰ ریال ویزا فیس وصول کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیزنے گذشتہ سال ویزا اپروول فیس کو حرام قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف فتویٰ بھی جاری کیا تھا جس پر عمل درآمد کروایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستانی عمرہ ٹوور آپریٹرز کے خلاف ۱۲۲ ارب روپ لوٹنے کے الزام کی مزمت کرتے ہوے کہا کہ پاکستانی عمرہ ایجنٹس معمولی فیس کے عوض عمرہ سروس فراہم کررہے ہیں جبکہ سعودی عرب کی عمرہ سپانسر کمپنیاں ۲ سے ۳ ہزار ریال عمرہ اپروول فیس وصول کررہی ہیں اور اس سلسلہ میں پاکستانی ایجنٹس وزیر اعظم نواز شریف اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اپیل بھی کر چکے ہیں جس میں درخواست کی گئی ہے کہ سعودی عرب کی سپانسر کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کی جائے اور جس طرح سعودی کمپنیاں پاکستان میں کئی ایجنٹس کے ساتھ ایگریمنٹ کررہی ہیں پاکستانی کمپنیوں کو بھی سعودی عرب کی ایک سے زائد کمپنیوں کے ساتھ ایگریمنٹ کی اجازت دی جائے`