جمہوریت کوجب بھی خطرہ ہوا، پیپلز پارٹی کی قیادت نے قربانیاں دیں، ملک میں آزاد اور مضبوط جمہوریت کا خواب پورا کر کے دم لیں گے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کابیان

اتوار 21 جون 2015 17:07

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جون۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کوجب بھی خطرہ ہوا، پیپلز پارٹی کی قیادت نے قربانیاں دیں، ملک میں آزاد اور مضبوط جمہوریت کا خواب پورا کر کے دم لیں گے۔

(جاری ہے)

اتوار کو سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے62ویں یوم ولادت کے موقع پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں جمہوری کا وجود ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کا ثمر ہے، ہمارے لیڈرز کی قربانیوں نے جمہوریت اور آمریت کا فرق اچھی طرح سمجھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کوجب بھی خطرہ ہوا، پیپلز پارٹی کی قیادت نے قربانیاں دیں، ملک میں آزاد اور مضبوط جمہوریت کا خواب پورا کر کے دم لیں گے۔