امریکن باکس آفس پر دیوہیکل ڈائنا سارز کا راج اس ہفتے بھی برقرار رہا

پیر 22 جون 2015 11:47

امریکن باکس آفس پر دیوہیکل ڈائنا سارز کا راج اس ہفتے بھی برقرار رہا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء)امریکن باکس آفس پر دیوہیکل ڈائنا سارز کا راج اس ہفتے بھی برقرار رہا۔ دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم جراسک پارک سلسلے کی چوتھی فلم نے پوری دنیا میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔ فلم نے رواں ہفتے مزید10 کروڑ 20لاکھ ڈالر بٹورے اور بدستور پہلے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

ریلیز کے بعد سے اب تک جراسک ورلڈ دنیا بھر سے اب تک تقریبا 1ارب ڈالر تک کما چکی ہے۔

اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم انسائڈ آؤٹ9 کروڑ 11لاکھ ڈالر آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ جاسوسی کرداروں پر مبنی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم اسپائے 1کروڑ 50لاکھ ڈالر کماکر تیسرے نمبر پر رہی، فلم کی کہانی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والی ایک ایسی خاتون کی ہے جو حادثاتی طور پر انڈرکور ایجنٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لیتی ہے۔