ایشوریہ کی ہم شکل سنیہا الال کی واپسی

پیر 22 جون 2015 11:58

ایشوریہ کی ہم شکل سنیہا الال کی واپسی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء)سلمان خان کی فلم ’لکی‘ سے اپنا کیریئر شروع کرنے والی فلم اداکارہ سنیہا الال بالی ووڈ میں اپنی نئی فلم ’بے زبان عشق‘ کے ساتھ واپسی کر رہی ہیں۔سنیہا نے بی بی سی ہندی سے بات کرتے ہوئے کہا: ’پورے دس سال بعد میں بالی وڈ میں واپسی کر رہی ہوں۔ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو غائب ہوکر واپس آتے ہیں کیونکہ بالی وڈ آپ دوسرا موقع نہیں دیتا۔

خیال رہے کہ سنیہا میں بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کی جھلک آتی تھی اور شاید اس لیے انھیں فلم ’لکی میں سلمان خان کے ساتھ اداکاری کا موقع ملا تھا لیکن باکس آفس پر وہ ان کے لیے ’ان لکی‘ ثابت ہوئی۔سنیہا نے فلم ’لکی‘ کے بارے میں کہا کہ انھوں نے یہ فلم اس لیے کی تھی کہ وہ کالج میں مشہور ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

اپنی سادہ لوحی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میری کہانی یہ ہے کہ جب لکی کی پیشکش ہوئی تو میں نے وہ فلم اداکارہ بننے کے لیے نہیں کی بلکہ میں نے سوچا تھا کہ میرا کالج کا پہلا سال ہے، چھٹیاں ہیں اور سلمان خان کے ساتھ اتنی بڑی فلم کا آفر آیا ہے! سوچو میں کالج میں کتنی مشہور ہو جاوٴں گا“اس سے قبل انھوں نے ہندی فلموں میں نہ چلنے کی اپنی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا: ’جب میں فلموں میں آئی تھی تب میں صرف 15-16 سال کی ہی تھی۔

فلم کا آفر تو کر لیا۔ لیکن اس وقت میں نے سخت محنت نہیں کی تھی۔