کوپا امریکا میں برازیل نے وینزویلا کو ہرا دیا ‘کولمبیا اور پیرو کا میچ بغیر گول کے برابر رہا

پیر 22 جون 2015 12:11

کوپا امریکا میں برازیل نے وینزویلا کو ہرا دیا ‘کولمبیا اور پیرو کا ..

سان تیاگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء)کوپا امریکا میں برازیل نے وینزویلا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیاجبکہ کولمبیا اور پیرو کا میچ بغیر گول کے برابر رہا۔ایونٹ پہلا کوارٹر فائنل 24 جون کو چلی اور یوروگوائے کے درمیان ہوگا۔ سان تیاگو میں برازیل نے وینز ویلا کے خلاف شاندار کھیل کھیلا۔نویں منٹ میں سلوا تھیا گونے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف یعنی میچ کے 51ویں منٹ میں برازیل کی جانب سے ایک اور حملہ،ایک اور گول ،میچ کا اسکور دو صفر ہوگا۔دوہرے خسارے کیباوجود وینز ویلا کے کھلاڑیوں نے ہمت نہ ہاری۔حریف گول پر حملہ کیاجس کے نتیجے میں اسے پنالٹی ملی ۔برازیل کے گول کیپر نے کک روک تو لی لیکن رباونڈ پرفیڈورنی کلاز نے گول بنا دیا۔میچ برازیل کی دو ایک سے جیت پر ختم ہوا۔ایک اور میچ میں پیرو اور کولمبیا کا مقابلہ بغیر گول کے برابر رہا۔ایونٹ کا پہلا کوارٹر فائنل بدھ کو دفاعی چیمپین یوروگوائے اور میزبان چلی کے درمیان ہوگا۔