ائیرلائن پر ہیکرز کا حملہ!!! پروازیں منسوخ

پیر 22 جون 2015 12:39

ائیرلائن پر ہیکرز کا حملہ!!! پروازیں منسوخ

وارسا۔22جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) پولینڈ کی قومی فضائی کمپنی ایل او ٹی پر سائبر حملے کے نتیجہ میں دارالحکومت وارسا کے بین اقوامی ایئر پورٹ سے 10پروازیں منسوخ کر دی گئیں جس کے نتیجہ میں 1400مسافر متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

ایل او ٹی کے ترجمان کے مطابق سائبر حملہ فریڈرک چوپن ایئر پورٹ پرنصب یمنی کے گراؤنڈ آپریشنز سے متعلقہ کمپیوٹرز پر گزشتہ شام 4بجے کیا گیا جس کے نتیجہ میں کمپنی اپنی متعدد پروازوں کا فلائٹ پلان تیار کرنے میں ناکام ہوگئی ۔ ترجمان کے مطابق اپنے نوعیت کے پہلے حملے کے بعد ماہرین نے متاثرہ کمپیوٹرز کو درست کرلیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :