امریکہ : 66 افراد نے اکٹھے سرفنگ کر کے ریکارڈ قائم کرڈالا

پیر 22 جون 2015 12:46

امریکہ : 66 افراد نے اکٹھے سرفنگ کر کے ریکارڈ قائم کرڈالا

لاس اینجلس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22جون۔2015ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ساحل پر 66 افراد نے ایک ساتھ اور ایک ہی سرفنگ بورڈ پر سرفنگ کر کے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

کیلی فورنیا کے ہنٹنگٹن بیچ پر یہ کارنامہ انجام دیا گیا۔ ریکارڈ بنانے کے لئے 66 افراد ایک ساتھ ایک بڑے سے سرفنگ بورڈ پر چڑھے ، جس کی لمبائی 42 فٹ تھی۔ تمام لوگوں نے سمندر کی لہروں پر 10 سیکنڈ سے زائد وقت تک سرفنگ کی اور نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ۔

متعلقہ عنوان :