پاکستانی ہاکی ٹیم بیلجیم میں بے سہارا ہو گئی کھلاڑیوں کا کوئی پرسان حال نہیں ، ہاکی فیڈریشن منظر عام سے غائب

پیر 22 جون 2015 13:09

پاکستانی ہاکی ٹیم بیلجیم میں بے سہارا ہو گئی کھلاڑیوں کا کوئی پرسان ..

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) پاکستانی ہاکی ٹیم بیلجیم میں بے سہارا ہو گئی کھلاڑیوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور ہاکی فیڈریشن منظر عام سے غائب ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے بل کی عدم ادائیگی پر کھلاڑیوں کو وارننگ جاری کردی ہے اور ہوٹل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر ہوٹل میں رہنا ہے تو بل ادا کرنا پڑے گا جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس کھانے تک کے پیسے ختم ہو گئے ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایسی کوئی خبر نہیں ہے یہ سب بے بنیاد ہے۔

متعلقہ عنوان :