ذاتی زندگی کے متعلق بات کرنا پسند نہیں ہے ، پریتی زنٹا

پیر 22 جون 2015 14:07

ذاتی زندگی کے متعلق بات کرنا پسند نہیں ہے ، پریتی زنٹا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ مجھے اپنی ذاتی زندگی کے متعلق بات کرنا پسند نہیں ہے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کو خود تک محدود کر لیا ہے میں نے یہ سیکھ چکی ہوں کہ میں نے اپنی باتیں دوسروں کو نہیں بتانی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میں شادی کے بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہی ہوں لیکن ابھی اس بارے میں کسی کو کچھ نہیں بتاؤں گی ۔ انہوں نے کہا کہ سنی دیول کے ساتھ فلم بھیا میں جی سپرہٹ کر رہی ہوں انہوں نے کہا کہ اب میری آئی پی ایل کو ضرورت نہیں اب میں فلم انڈسٹری میں واپس آنا چاہتی ہوں انہوں نے کہا کہ کیریئر کے جس مقام پر ہوں اب صرف اپنی مرضی سے ہی کام کرتی ہوں اسی وجہ سے سکرین پر زیادہ نظر نہیں آتی ۔