ملک میں کہیں لوڈشیڈنگ نہیں،حکومت کیخلاف سازش ہو رہی ہے،بجلی کی طلب 21 ہزار میگاواٹ اور پیداوار 16 ہزار میگاواٹ ہے، لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ کم ہے، اچھالا زیادہ جا رہا ہے‘وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 22 جون 2015 15:00

ملک میں کہیں لوڈشیڈنگ نہیں،حکومت کیخلاف سازش ہو رہی ہے،بجلی کی طلب ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بجلی کی طلب 21 ہزار میگاواٹ اور پیداوار 16 ہزار میگاواٹ ہے، لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ کم ہے، اچھالا زیادہ جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈ نگ کے مسئلے پر حکومت کے خلاف سازش ہو رہی ہے، ملک کے کسی بھی حصے میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی۔انہوں نے کہا کہ کراچی الیکٹرک کمپنی کوساڑھے 6 سو میگاواٹ اضافی بجلی دے رہے ہیں۔کے الیکٹرک کمپنی کے انتظامات درست نہیں تو یہ ان سے پوچھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے کے الیکٹرک کے ساتھ قانونی معاہدے کئے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔