بھارتی زائرین کی تبت تک رسائی، چین نے نیا راستہ کھول دیا

پیر 22 جون 2015 15:18

بھارتی زائرین کی تبت تک رسائی، چین نے نیا راستہ کھول دیا

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء ) چین نے بھارتی زائرین کی تبت تک رسائی کیلئے ایک نیا زمینی راستہ کھول دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق پیر کی صبح زائرین کا پہلا بھارتی قافلہ کوہ کیلاش کے ذریعے پہلی مرتبہ اس راستے کو استعمال کرتے ہوئے تبت پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

تبت میں ہندووٴں اور بدھ مت کے ماننے والوں کے انتہائی مقدس مقامات واقع ہیں۔ چین اور بھارت نے دیگر سیاسی اور علاقائی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر اس راستے کے سلسلے میں اتفاق کیا تھا۔ گزشتہ برس چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ بھارت کے موقع پر اس راستے کے افتتاح پر اتفاق کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :