کراچی میں لوگوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے، وزیراعظم نے کراچی واٹر بورڈ کیلئے اڑھائی ارب روپے جاری کر دیئے ، شہروں میں لوڈشیڈنگ 6 گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں شیڈول کے مطابق 8 گھنٹے کی جا رہی ہے، مشرف کے دور حکومت میں کے الیکٹرک کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ غلط تھا،وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی میڈیا سے گفتگو

پیر 22 جون 2015 16:05

کراچی میں لوگوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے، وزیراعظم نے کراچی ..

اسلام آباد ۔ 22 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی میں لوگوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے، وزیراعظم نے کراچی واٹر بورڈ کیلئے اڑھائی ارب روپے جاری کر دیئے ہیں، شہروں میں لوڈشیڈنگ 6 گھنٹے جبکہ دیہاتوں میں شیڈول کے مطابق 8 گھنٹے کی جا رہی ہے، مشرف کے دور حکومت میں کے الیکٹرک کو پرائیویٹ کرنے کا فیصلہ غلط تھا۔

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور حکومت میں کراچی الیکٹرک کو پرائیویٹ کیا گیا، جس کے تحت وفاق کو 25 فیصد حصہ دیا گیا جبکہ کے الیکٹرک کو 75 فیصد حصہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا فیصلہ غلط تھا اور غلط معاہدے کئے گئے۔

(جاری ہے)

عابد شیر علی نے کہا کہ کراچی میں ہلاکتوں کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے، صارفین کو بلاتعطل بجلی فرامہ کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک فیل ہو چکا ہے، اس کی ذمہ داری ماضی کی دو حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک سے وفاق کا کردار ختم کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی واٹر بورڈ کیلئے اڑھائی ارب روپے جاری کر دیئے ہیں۔ عابد شیر علی نے کہاکہ حکومت مشکل وقت میں کراچی کی عوام کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے کے الیکٹرک کے معاہدے دوبارہ کئے اور اب مسلم لیگ (ن) کی حکومت ایسے معاہدوں کے خلاف ہے جو عوام کے مفاد میں نہ ہوں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی جبکہ شہروں میں 6 گھنٹے اور دیہاتوں میں 8 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ کراچی کے عوام کو 70 ارب روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے۔ کے الیکٹرک نے گزشتہ کئی سالوں سے اپنی پیداوار کو بڑھایا نہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے، کراچی میں لوگوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار کے الیکٹرک ہے۔