کابل میں طالبان کا افغان پارلیمنٹ پر حملہ ، فائرنگ و دھماکوں میں خاتون رکن پا رلیمنٹ سمیت 25افراد زخمی

چھ طالبان حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ،افغان وزارت داخلہ کا اعلان افغان پارلیمنٹ پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، پاکستان

پیر 22 جون 2015 18:16

کابل میں طالبان کا افغان پارلیمنٹ پر حملہ ، فائرنگ و دھماکوں میں خاتون ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ پر طالبان کا حملہ،فائرنگ و دھماکوں میں خاتون رکن پا رلیمنٹ سمیت 25افراد زخمی ہوگئے ،افغا وزارتِ داخلہ نے دعوی کیا ہے کہ پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے چھ طالبان حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، پاکستان نے افغان پارلیمنٹ پر طالبان کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان سکیورٹی فورسز کے حملہ آوروں کے خاتمے کو سراہا ہے ۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ کی عمارت میں گھسنے سے قبل حملہ آوروں نے پارلیمان کے باہر ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑاد یا ، فائرنگ اور دھماکوں کے نتیجے میں 25 افراد کے زخمی ہوئے جبکہ ایک خاتون رکن پارلیمان زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب افغان صدر کے اہم وزیر دفاع کے عہدے کے لئے نامزد امید وار کو پارلیمنٹ میں متعارف کرایا جانا تھا ۔

(جاری ہے)

طالبان کے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئیٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ متعدد مجاہدین پارلیمنٹ کی عمارت پر داخلہ ہو چکے ہیں ، شدید لڑائی جاری ہے ، انہوں نے مزید کہاکہ حملہ ایسے وقت ہوا جب وزیردفاع کا تعارف کرایا جارہا ہے ۔سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر میں پارلیمنٹ سے دھواں اٹھتے اور لوگوں کو ادھر ادھر بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حملے کے وقت پارلیمنٹ کی عمارت میں ارکان پارلیمان موجود تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق عمارت سے ارکان پارلیمان اور دیگر افراد کو باہر نکلتے دیکھا گیا جبکہ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کابل کے علاقے داہمزنگ میں ایک اور دھماکے کی اطلاع بھی ہے بی بی سی کے مطابق افغان وزیر دفاع کے امیدوار معصوم ستانکزئی نے پیر کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پارلیمنٹ جانا تھا۔

دوسری جانب پاکستان نے افغان پارلیمنٹ پر طالبان کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان سکیورٹی فورسز کے حملہ آوروں کے خاتمے کو سراہا ہے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت کابل میں وولیسی جرگہ پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان سکیورٹی فورسز کا اس دہشتگردانہ حملے کیخلاف موثر جوابی کارروائی کرنا اور حملہ آور کو ختم کردینا قابل ستائش ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی خواہ کسی بھی شکل میں ہو پاکستان کی اس شدید مذمت کرتا ہے ۔`