آفریدی بال سنوارتے اچھے لگتے ہیں ، ریحام خان اور وسیم اکرم کے درمیان شعیب اختر، آفریدی سے متعلق مکالمہ

پیر 22 جون 2015 20:45

آفریدی بال سنوارتے اچھے لگتے ہیں ، ریحام خان اور وسیم اکرم کے درمیان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق کپتان عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہاہے کہ شاہدآفریدی پچ پر اور بال سنوارتے ہوئے اچھے لگتے ہیں جس کی وسیم اکرم نے بھی تائید کی اور کہاکہ بلاشبہ وہ کھیل کے میدان میں قوم کے ’ہیرو‘ ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ریحام خان کے سوالات کے جواب میں وسیم اکرم نے کہاکہ اگر وہ فلم سٹار ہوتے تو ’امیتابھ بچن ‘ ہوتے ، شعیب اختر کے لیے ایک نہیں بلکہ دولفظوں میں بیان کروں گا، ٹیلنٹڈ اور میڈنیس۔

شاہدآفریدی کی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہاکہ وہ تو اْنہیں مشورہ نہیں دے سکتے ، شاہدآفریدی کے ذہن میں ہے کہ آئندہ سال بھارت میں ٹی 20کپ ہے ، کپتانی کرکے جتوانے کا خواہاں ہے ، مارچ یا اپریل تک فیصلہ ہوجائے گا، یہ شاہدآفریدی کے پاس کسی بھی فیصلے کیلئے بہترین وقت ہے۔ `

متعلقہ عنوان :