فیصل آباد ،میزان ٹی ٹونٹی رمضان کرکٹ کپ کے تیسرے روز سوئی سدرن اورنیشنل بنک کی ٹیموں نے اپنے میچ جیت لئے

پیر 22 جون 2015 22:35

فیصل آباد ،میزان ٹی ٹونٹی رمضان کرکٹ کپ کے تیسرے روز سوئی سدرن اورنیشنل ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) میزان ٹی ٹونٹی رمضان المبارک کرکٹ کپ کے تیسرے روز سوئی سدرن اورنیشنل بنک کی ٹیموں نے اپنے میچ جیت لئے ۔پہلے میچ میں سوئی سدرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 228رنز بنائے۔ ارسلان بشیر اور عمر امین نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 85اور76رنز سکور کئے۔سوکمال کی طرف سے نوید حید رنے 27رنز کے عوض 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

229رنز کے تعاقب میں سو کمال صرف103رنز بنا سکی،حسنین بخاری 28اور اعظم الحق 18رنز کے سوا کوئی بیسٹمین خاطر خواہ سکور نہ کرسکا،سوئی سدرن کے اسامہ میر نے 17رنز دیکر 3اوربشارت نے 11رنز دے کر دوکھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔دوسرے میچ میں نیشنل بینک نے پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں پر144سکور بنائے۔ناصر جمشید نے 6چوکوں کی مددسے 35اور سمیع اسلم نے 33رنز سکور کئے۔عاصم ٹیکسٹائل کی طرف سے حبیب الرحمن نے 24رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں عاصم ٹیکسٹائل کے بیسٹمینوں نے باؤلرز کی محنت پر پانی پھیر دیا اور مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر صرف100رنز بناسکی۔ذوالفقاراور شہروز رضا کے سوا کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیلا سکا ۔نیشنل بینک کی طرف سے ضیاء الحق نے دو کھلاڑی آؤٹ کئے۔

متعلقہ عنوان :