ملک میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب، امریکہ نے بھی اعتراف کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جون 2015 10:47

ملک میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب، امریکہ نے بھی اعتراف ..

واشنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 23 جون 2015 ء) : آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کو خاطر خواہ کامیابی ملی جس کے بعد عالمی برادری بھی اس بات کا اعتراف کیے بغیر نہیں رہ سکی، تفصیلات کے مطابق امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں . انہوں نے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے آپریشن ضرب عضب کی بدولت دہشت گرد پاکستان چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں . جبکہ دہشت گردوں کے خلاف اس جنگ میں امریکا بھی پاکستان کے ساتھ ہے.

متعلقہ عنوان :