اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جون 2015 11:50

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف  سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 23 جون 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی. ملاقات میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی کی صورتحال اور ملک میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا گیا.

(جاری ہے)

ملاقات میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ دہشت گردوں کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے. اور آخری دہشت گرد، جرائم پیشہ افراد کے خاتمے تک ملک میں آپریشن جاری رکھا جائے گا. وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمیں پاک فوج کی دی گئی قربانیوں پر بھی فخر ہے.