زمبابوین ٹیم کو دورہ پاکستان سے روکنے کیلئے ”را“ کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام ملنے کا انکشاف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 جون 2015 12:03

زمبابوین ٹیم کو دورہ پاکستان سے روکنے کیلئے ”را“ کی جانب سے دھمکی ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23جون۔2015ء) پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے افسر نے زمبابوین ٹیم کے منیجر کو دھمکی آمیز میسج کرکے سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں شجاع خانزادہ کا کہنا تھا کہ جب زمبابوین ٹیم جب دورہ پاکستان کے لیے دبئی پہنچی تھی تو بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایک افسر نے انہیں ایک میسج کیا جس میں لکھا ہوا تھا کہ ”داعش لوگوں کے گلے کاٹ رہی ہے، پاکستان گئے تو اغوا ء کر کے مار دیئے جاؤ گے“، زمبابوین ٹیم کے منیجر نے یہ میسج فوری طور پر سکیورٹی اداروں کو بھیجا جن کی کھوج سے پتہ لگا کہ وہ ”را“افسر نئی دہلی میں تعینات ہے۔

پاکستان نے زمبابوے کو فو ل پروف سکیورٹی دینے کا یقین دلوایا جس کے بعد زمبابوے نے پاکستان کا دورہ کیا۔ ان کا مزید کہناتھا کہ دہشتگردی کی 90فیصد وارداتوں میں ”را“ ملوث ہے جس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :