سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ پرسوں شروع ہوگا

منگل 23 جون 2015 12:13

سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ پرسوں شروع ہوگا

کولمبو ۔ 23 جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریزکا دوسرا میچ جمعرات سے کولمبو میں شروع ہوگا۔ میچ صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جولائی سے پالے کیلی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ سیریز کے بعد پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 11جولائی کو دمبولا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، اس کے بعد چار ون ڈے کرکٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہونگے، دوسرا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو 15جولائی کو 2 بجے پالے کیلی سٹیڈیم میں شروع ہوگا، تیسرا میچ 19جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، چوتھا میچ 22 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا اور پانچواں اور آخری میچ 26 جولائی کو مہندا راجا پاکسے سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا اور دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ یکم اگست کو آر پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :