ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز، پاکستانی ٹیم کل عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی

منگل 23 جون 2015 12:16

ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنلز، پاکستانی ٹیم کل عالمی چیمپئن آسٹریلیا کے ..

برسلز ۔ 23 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز میں پاکستان اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیمیں کل بدھ کو آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

بیلجیئم میں آئندہ برس شیڈول اولمپکس گیمز کوالیفائنگ راؤنڈ کا آغاز ہو گیا ہے اور ابتدائی روز پاکستانی ٹیم نے پولینڈ کو ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔ گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا اگلا میچ 24 جون کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، 26 جون کو پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہو گا جبکہ گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا آخری میچ 28 جون کو فرانس کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :