ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر میرا ڈونا فیفا کا صدارتی انتخاب لڑیں گے

منگل 23 جون 2015 13:45

ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر میرا ڈونا فیفا کا صدارتی انتخاب لڑیں گے

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) ارجنٹائن کے سابق سٹار فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا نے فیفا کی صدارت کا انتخاب لڑنے کا اعلان کر دیا، میراڈونا کے دوست اور یوراگوئے سے تعلق رکھنے والے صحافی وکٹر ہیوگو نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وکٹر ہیوگو موریلس کے مطابق انہوں نے میراڈونا سے ان کے والد کی خیریت جاننے کے لئے فون کیا جس میں میرا ڈونا نے انہیں بتایا کہ وہ فیفا کی صدارت کے لئے امید وار ہوں گے۔

وکٹر ہیوگو کے مطابق میرا ڈونا نے انہیں کہا کہ وہ اس خبر کو منظر عام پر لیآئیں کہ میراڈونا فیفا کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔میراڈونا فیفا کے صدر سیپ بلاٹر پر تنقید کرنے والوں میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ سیپ بلاٹر نے دو ہفتے قبل فیفا کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم وہ نئے صدر کے انتخاب تک عہدے پر برقرار رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :