ماڈل ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس اہم مرحلے میں داخل ہوگیا

منگل 23 جون 2015 15:03

ماڈل ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کا کیس اہم مرحلے میں داخل ہوگیا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) ماڈل ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس اہم مرحلے میں داخل ہوگیا،تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ماڈل ایان علی کو ملک کی اہم شخصیات کی پشت پناہی حاصل تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آر ٹی او کراچی نے ماڈل ایان علی کے خلاف تحقیقاتی رپورٹ ایف بی آر ہاوس اسلام آباد کو ارسال کر دی ہے۔ جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ماڈل ایان علی کو ملک کی تقریبا دس اہم شخصیات کی پشت پناہی حاصل تھی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ان شخصیات تک رسائی بھی حاصل کر لی ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس رپورٹ کے بعد ماڈل ایان علی کے خلاف قائم منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اہم راز افشا ہونے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ عنوان :