منا بھائی 3 ضرور بنے گی‘ارشد وارثی کا اعلان

منگل 23 جون 2015 15:04

منا بھائی 3 ضرور بنے گی‘ارشد وارثی کا اعلان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء)بولی وڈ اداکار ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ ”منا بھائی 3“ ضرور بنے گی اور فلم ساز کے ساتھ ساتھ باقی تمام عملہ اداکار سنجے دت کی جیل سے واپسی کا انتظار کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انڈین ایکسپریس کے مطابق ارشد وارثی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کی کامیاب فلم منا بھائی کا تیسرا حصہ ضرور بنے گا، اس فلم کی اسکرپٹ تقریباً تیار ہے، فلم کا تمام عملہ صرف سنجے دت کی جیل سے واپسی کا انتظار کر رہا ہے جس کے بعد اس فلم کی شوٹنگ شروع کی جائے گی۔

اداکار سنجے دت غیر قانونی اسلحہ اور 1993 کے ممبئی دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزامات کی وجہ سے جیل میں سزا بھگت رہے ہیں۔اس وقت اداکار ارشد وارثی اپنی فلم”گڈو رنگیلا“ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔اس فلم میں ارشد کے ساتھ اداکار امت سعد اور اداکارہ ادیتی راوٴ بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔