عالیہ بھٹ فلم ” کپور اینڈ سنز“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں

منگل 23 جون 2015 15:09

عالیہ بھٹ فلم ” کپور اینڈ سنز“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ فلم ” کپور اینڈ سنز“ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں جس کی اطلاع انہوں نے ٹوئٹر پیغام کے ذریعے مداحوں کودی۔

(جاری ہے)

اداکارہ عالیہ بھٹ دائیں کندھے میں چوٹ لگنے کے باعث عالمی یوم یوگا کی تقریبات میں شریک نہیں ہوسکیں۔ اداکارہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے مداحوں کواپنے زخمی ہونے کی اطلاع دی تاہم زخمی ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں ۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں عالیہ بھٹ کاکہنا تھاکہ کندھے میں معمولی انجری ہے جو 2 ہفتوں میں ٹھیک ہوجائے گی جب کہ وہ نیک تمناوٴں کے اظہار پر سب کی شکر گزار ہیں۔

متعلقہ عنوان :