اسلام‌آباد : عمران فاروق قتل کیس کے 3 ملزمان کوئٹہ میں ایف سی کی حراست میں ہیں، رواں ہفتے یا آئندہ ہفتے میٹرو پولیٹن پولیس تفتیش کے لیے پاکستان آئے گی۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جون 2015 16:33

اسلام‌آباد : عمران فاروق قتل کیس کے 3 ملزمان کوئٹہ میں ایف سی کی حراست ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 جون 2015 ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے بتایا کہ عمران فاروق قتل کیس میں 3 ملزمان کوئٹہ میں ایف سی کی حراست میں موجود ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتے یا آئندہ ہفتے میٹرو پولیٹن پولیس پاکستان آئے گی ابتدائی طور پر ٹیم دو رکنی ہو گی لیکن افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے انہون نے کہا کہ میں یہ صاف ظاہر کر دینا چاہتا ہوں کہ عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش ان کے قتل کی تفتیش ہےا ور اس کا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں ہے.

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میڈیا سے بھی گذارش ہے کہ اس معاملے کو انتہائی ذمہ دارانہ انداز میں رپورٹ کریں اور بریکنگ کی دوڑ میں نہ پڑیں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم خود چاہتی ہے کہ عمران فاروق قتل کیس کے مجرموں کو منظر عام پر لا کر سزا دی جائے. انہوں نے کہا کہ بر طانیہ سے مدد کی درخواست آ چکی ہے جس کے تحت برطانوی ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت دی گئی. انہوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس کے مجرموں کو سزا دلوانا ہماری ذمہ داری ہے اور میں آپ سب سے وعدہ کرتا ہوں کہ عمران فاروق قتل کیس میں ہونے والہ پیش رفت سے آپ کو آگاہ کیا جائے گا.