جرمن خواتین کی فٹ بال ٹیم نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر لیا

منگل 23 جون 2015 18:41

جرمن خواتین کی فٹ بال ٹیم نے اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر لیا

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) جرمنی کی خواتین کی فٹ بال ٹیم نے اولمپک مقابلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ کینیڈا میں جاری فٹ بال کے عالمی کپ کے دوران انگلینڈ کی جانب سے ناروے کو شکست دینے کے بعد جرمن ٹیم کی اولمپکس میں شرکت یقینی ہوئی۔

(جاری ہے)

اولمپکس مقابلے اگست 2016ء میں برازیل کے شہر ریو ڈی جینیرو میں ہو رہے ہیں۔ جرمنی اور فرانس کے بعد ہالینڈ کی ٹیم بھی اولمپکس کے لیے کوالیفائی کر سکتی ہے۔ ہالینڈ کی خواتین آج اپنا میچ جاپان کے خلاف کھیل رہی ہیں۔ جاپان کی ٹیم اپنے عالمی اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔ `

متعلقہ عنوان :