Live Updates

سکھر ‘ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے متحرک ہو گئی

وکٹویہ مارکیٹ سمیت دیگر تجارتی مراکز کشادہ ‘ ٹریفک جام میں خلل ڈالنے والی روکاوٹیں برداشت نہیں کرینگے ، وحید اصغر بھٹی

منگل 23 جون 2015 22:48

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء ) ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے متحرک ہو گئی ،وکٹویہ مارکیٹ سمیت دیگر تجارتی مراکز کشادہ ہو گئے ، ٹریفک جام میں خلل ڈالنے والی روکاوٹیں برداشت نہیں کرینگے ، وحید اصغر بھٹی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی نے مختیار کار سکھر ایوب چاچڑ اینٹی انکروچمنٹ فورس (ٹی ایم اے ) سکھر سٹی انسپکٹر خالد بھٹی ، عدنان میمن و دیگر کے ہمراہ رمضان المبارک میں شہر کے تجارتی مراکز میں ٹریفک جام کے حوالے سے عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے سکھرکے مختلف تجارتی مراکز وکٹوریہ مارکیٹ ، پان منڈی ، اناج بازار و دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور دکانداروں کو انتباہ کیا کہ وہ اپنی دکانوں کے باہر قائم تجاوزات فوری ختم کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھے تاکہ شہریوں کو رمضان المبارک میں ٹریفک جام کے حوالے سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے قبل ازیں انہوں نے وکٹوریہ مارکیٹ کی دکانوں کے باہر رکھا ہوا سامان ہٹوا کر مارکیٹ کا راستہ کشادہ کرا دیا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی جانیوالی کاروائی کوشہریوں نے سراہاتے ہوئے کاروائی کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر نے گھنٹہ گھر پر رمضان المبارک آرڈینس کی کھلے عام خلاف ورزی کرتے ہوئے کھانا فروخت کرنے والے غریب نواز ہوٹل پر اچانک چھاپہ مار کر ہوٹل بند کروا دیا اور ہوٹل مالک خورشید کمبوہ کو تھانے اے سیکشن پولیس کے حوالے کر دیا بعد ازیں پانچ ہزار روپے جرمانے کی ادائیگی پر ہوٹل مالک کی رہائی عمل میں آئی ۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :