مختلف علاقوں میں عوام کوکمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بنا کر دینے کیلئے 22جون سے 3جولائی تک سکھر ،گھوٹکی,نوشہرو فیروز اور خیرپور کے اضلاع میں نادراموبائل وین موجود رہیں گی ‘ ریجنل ہیڈ آفس نادرا سکھر کا جاری اعلامیہ

منگل 23 جون 2015 22:49

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء ) ریجنل ہیڈ آفس نادرا سکھر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ریجن کے مختلف علاقوں میں عوام کوکمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ بنا کر دینے کے لیئے 22جون سے 03جولائی2015 تک سکھر ،گھوٹکی,نوشہرو فیروز اور خیرپور کے اضلاع میں نادراموبائل وین موجود رہیں گی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق سکھر ضلع کی تحصیل روہڑی اور نیوسکھرکی یونین کاؤنسلز جبکہ خیرپور ضلع کی تحصیل خیرپور، سوبھو ڈیرو، کوٹ ڈیجی کی یونین کاؤنسلزاور یوسی ہنگورجہ شامل ہیں۔

اسی طرح گھوٹکی ضلع کی تحصیل گھوٹکی اور میرپورماتھیلو کی یونین کاؤنسلزمیں اور ضلع نوشہرو فیروز کی تحصیل بھریا اور نوشہروفیروز کی یونین کاؤنسلزمیں عوام کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے سلسلے میں نادرا موبائل وین روانہ کی جائیں گی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دی گئی تاریخوں میں نادرا موبائل ٹیم سے رابطے میں آئیں۔

متعلقہ عنوان :