بکریوں کا مقابلہ حسن

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 23 جون 2015 23:01

بکریوں کا مقابلہ حسن

لیتھوانیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون۔2015ء)ملیے مارسی سے ،وہ بکری جس کے سر پر اس مقابلہ حسن کا تاج سجا ہے۔ لیتھوانیا کے مقام رامیگالا کا ایک گاؤں سولہویں صدی سے ہی بکریوں کے دارالحکومت کے طور پر مشہور ہے۔ اس گاؤں کے لوگ آج بھی بڑےشوق سے جانور پالتے ہیں۔ اس گاؤں کی 645 ویں تقریبات منانے کے لیے جانوروں کے میلے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ان مقابلوں کا گوٹ پریڈ کا نام دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقابلے کے شرکا اپنے جانوروں کے لے کر پریڈ کرتے ہوئے چلے۔ جس میں مارسی سے سب کو ہرا دیا۔ اس موقع پر لوگوں کا ایک ہجوم بھی تھا جو 20 جون کو لیتھوانیا کے درالحکومت ولنیس سے 150 کلومیٹر دور شمال کے گاؤں میں جمع ہوا تھا۔ مقابلہ جیتنے والی بکری مارسی کی مالکن ساوریجا کا کہنا ہے کہ مقابلے کے لیے تیار ہونا زیادہ مشکل نہیں، مارسی گھر پر سب کچھ کرتی ہے۔ میں اسے کھلا چھوڑ کر کہتی ہوں ڈانس کرو تو مارسی ڈانس بھی کرتی ہے۔ پچھلے سال بکریوں کی ملکہ حسن کا تاج سفید بکری گرازولائٹ کے سر سجا تھا۔