قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے کنڈیشنگ کیمپ جمعرات سے شروع ہوگا

بدھ 24 جون 2015 12:09

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے کنڈیشنگ کیمپ جمعرات سے ..

اسلام آباد ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کی تیاریوں کیلئے کنڈیشنگ کیمپ جمعرات سے آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول، ایبٹ آباد میں شروع ہوگا۔ کیمپ میں شرکت کیلئے پی سی بی ویمن ونگ نے 25کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں میں ثناء میر، بسمعہ معروف، سید نین فاطمہ عابدی، ندا ڈار، جویریہ خان، مرینہ اقبال، عثماویہ اقبال، سدرہ نواز، سدرہ یوسف، سومایہ صدیق، ثانیہ خان، کائنات امتیاز، ارم جاوید، ناہیدہ بی بی، ثناء گلزار، انعم امین، سدرہ امین، عالیہ ریاض، ڈائنا بیگ، غلام فاطمہ، عائشہ ظفر، ایمان انور، مہم طارق، ناشرہ سندھو شامل ہیں ۔

کیمپ 14جولائی تک جاری رہے گا۔ کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی فٹنس اور تکنیک کو بہتر بنانا ہے تاکہ آئندہ منعقد ہونے والے ٹورنامنٹس میں کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :