دہشتگردی کا الزام، سعودی عرب میں 8 افراد کو قید کی سزا سنادی گئی

بدھ 24 جون 2015 12:51

دہشتگردی کا الزام، سعودی عرب میں 8 افراد کو قید کی سزا سنادی گئی

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) سعودی عرب میں دو فوجی افسروں سمیت 8 افراد کو دہشتگردی میں ملوث ہونے پر ایک سے 17 سال تک قید کی سزا ئیں سنادی گئیں۔ سعودی عرب میں عدالت نے2 فوجی افسروں سمیت 8 افراد کو دہشتگردسرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ایک سال سے 17 سال قید کی سزا سنائی ۔ ریاض میں اسپیشل کریمنل کورٹ نے اپنے فیصلے میں ملزمان کو دہشتگردی کا سیل چلانے اور القاعدہ کے مقاصد کے حصول میں مدد دینے پر مجرم قراردیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان میں شامل ایک آرمی افسر نے دہشتگردوں سے ملاقاتیں اور القاعدہ کی حمایت کرکے حکومت سے بغاوت کی ۔فوجی افسر کو ولی عہد محمد بن نائف ،نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ پر دہشتگردوں کے حملے میں مدد دینے پر مجرم قراردیتے ہوئے 16سال قید کی سزا سنائی۔ملزمان میں ایک اور فوجی کو القاعدہ کے ارکان کو دھماکاخیزمواد بنانے کی تربیت دینے کے الزام میں ساڑھے تین سال قید کی سزا سنا ئی گئی۔

متعلقہ عنوان :