وسیم اکرم نے ایشز سیریز کے لیے آسٹریلیا کو فیورٹ قرار دیدیا

بدھ 24 جون 2015 14:09

وسیم اکرم نے ایشز سیریز کے لیے آسٹریلیا کو فیورٹ قرار دیدیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24جون۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ایشز سیریز کے لیے آسٹریلیا کو فیورٹ قرار دیدیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے پاس 145کلومیٹر فی گھنٹہ سے رفتا ر سے گیند بازی کر نے والے باؤلر موجود ہیں جو کسی بھی ٹیم کا اثاثہ ہوا کرتے ہیں اور اسی بناپر وہ سمجھتے ہیں کہ آسٹریلیا یہ ایشز سیریز جیتنے میں کامیاب ہو جائے گیا۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ فی الحال ٹیسٹ ٹیم بنانے میں مصروف ہے اور ان کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ وہ اس سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہر ہ کریں ورنہ ان کے لیے اپنے ملک میں ایشز سیریز جیتنا مشکل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :