امریکی این جی او ” سیو دی چلڈرن “ کے اسلام آباد مارگلہ روڈ پر واقع کنٹری دفتر کو کھول دیا گیا

بدھ 24 جون 2015 15:27

امریکی این جی او ” سیو دی چلڈرن “ کے اسلام آباد مارگلہ روڈ پر واقع کنٹری ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء ) امریکی این جی او ” سیو دی چلڈرن “ کے اسلام آباد مارگلہ روڈ پر واقع کنٹری دفتر کو کھول دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی این جی سیو دی چلڈرن کو پاکستان مخالف سرگرمیوں پر 11 جون کو ضلعی انتظامیہ نے وزارت داخلہ کی طرف سے تحریری حکم پر بند کردیا تھا اور اسلام آباد میں واقعہ دفتر کو سیل کردیا گیا تھا جسے بدھ کو کھول دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وزارت داخلہ کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو کوئی بھی تحریری احکامات موصول نہیں ہوئے ، صرف زبانی احکامات پر ہی کھولا گیا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 6 ماہ کام کرنے کی اجازت پر دفتر کو کھولا گیا ہے ۔ دوسری طرف وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق سیو دی چلڈرن کے پاکستان میں 73 میں سے 13 دفاتر کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ، ساتھ ہی ساتھ یہ احکامات بھی دیئے گئے ہیں کہ این جی او فاٹا سمیت دیگر حساس علاقوں میں کام نہیں کرسکے گی ۔

متعلقہ عنوان :