ایک کلو آٹے کے تھیلے میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا

گندم کی قیمت 1230 روپے فی من تک جا پہنچی ہے اس لئے اضافہ کیا، فلور ملز ایسوسی ایشن

بدھ 24 جون 2015 18:35

ایک کلو آٹے کے تھیلے میں 10 روپے کا اضافہ کر دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء)پنجاب بھر میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ہی جہاں چینی و پھلوں کی قیمتوں میں 20 سے 30فیصد جبکہ سبزیات کی قیمتوں میں40فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے وہیں فلور ملز ایسوسی ایشن نے بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی قیمت 1230 روپے فی من تک جا پہنچی ہے جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے مہنگی گندم خرید کر سستے داموں آٹا فروخت نہیں کرسکتے۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں رمضان بازاروں کی نسبت اشیاء سستی اور معیاری ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے`