ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے مبینہ طورپر اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی

پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے گھر سے تعفن زدہ لاشیں برآمد کر کے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں

بدھ 24 جون 2015 18:36

ماڈل ٹاؤن میں خاوند نے مبینہ طورپر اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کرنے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں ایک شخص نے مبینہ طورپر اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی ،پڑوسیوں کی اطلاع پر پولیس نے گھر سے تعفن زدہ لاشیں برآمد کر کے پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے واقعہ کی اصل وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن کے علاقہ کیو بلاک میں واقع ایک گھر سے شدید بد بو آنے پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی تو مرکزی دروازے پر تالہ لگا ہوا جسے توڑنے کے بعد پولیس اندر گئی تو گھر میں پانچ لاشیں موجود تھیں ۔ پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خاوند نے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی ہے ۔ جن میں 42سالہ بشارت،35سالہ فائزہ، آٹھ سالہ عبد اﷲ ،چھ سالہ عبد الہادی اور حسہ شامل ہیں ۔ پولیس کا کہنا تھاکہ اصل وجوہات پوسٹمارٹم کے بعد ہی سامنے آئیں گی تاہم مختلف پہلوؤں سے بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :