ایم کیو ایم کیخلاف ایک ٹیبل سٹوری بنائی گئی ہے : رہنما ایم کیو ایم واسع جلیل

muhammad ali محمد علی بدھ 24 جون 2015 18:58

ایم کیو ایم کیخلاف ایک ٹیبل سٹوری بنائی گئی ہے : رہنما ایم کیو ایم واسع ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جون 2015 ء) ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر ایم کیو ایم کیخلاف ایک ٹیبل سٹوری بنائی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کیخلاف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے منظر عام پر لائی جانے والی رپورٹ پر ایم کیو ایم کے رہنماوَں نے ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کیخلاف یہ سب کچھ نیا نہیں ہے یہ سب 1992 سے چلا آرہا ہے۔ ایم کیو ایم کیخلاف ایک بار پھر ایک ٹیبل سٹوری بنائی گئی ہے۔ اس حوالے سے بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پر لگائے جانے والے الزامات نئے نہیں ہیں۔ بی بی سی کو چاہیئے کہ اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو وہ میڈیا پر رپرٹس لانے کی بجائے عدالت جائے۔

متعلقہ عنوان :