متحدہ عرب امارات میں عوامی مقامات میں پان کی پیک یا تھوکنے والوں کو ایک ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا پڑے گا

بدھ 24 جون 2015 19:59

متحدہ عرب امارات میں عوامی مقامات میں پان کی پیک یا تھوکنے والوں کو ..

دبئی ۔ 24 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) متحدہ عرب امارات میں عوامی مقامات، سڑکوں یا عمارات میں پان کی پیک یا تھوکنے والوں کو ایک ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حماد بن محمد بن راشد المکتوم نے امارات کی ریاست دبئی میں پبلک ہیلتھ اور سیفٹی بارے مقامی آرڈر کے تحت سزاؤں میں ترمیم کی توثیق کر دی ہے اور ایگزیکٹو کونسل کی قرارداد نمبر 14 آف 2015ء کے تحت کی جانے والی ترمیم کی توثیق ہوئی ہے جس کے تحت اب سرعام پبلک مقامات و عمارات وغیرہ میں پان کی پیک یا تھوکنے والوں کو 500 درہم کی بجائے ایک ہزار درہم جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔

اسی طرح دبئی کے ساحلوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں اور متعلقہ مجاز حکام کی اجازت کے بغیر تشہیری مواد سڑکوں، گلیوں یا عمارات میں لگانے والوں کو ایک ہزار درہم کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔