سابق صدر آصف زرداری دبئی روانہ ہوگئے

muhammad ali محمد علی بدھ 24 جون 2015 21:10

سابق صدر آصف زرداری دبئی روانہ ہوگئے

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جون 2015 ء) سابق صدر آصف علی زرداری دبئی روانہ ہوگئےہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری دبئی کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو بھی دبئی روانہ ہورہے ہیں۔ آصف زرداری دبئی میں ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ یاد رہے کہ سابق صدر کی ہمشیرہ فریال طالپور بھی دبئی روانہ ہوچکی ہیں۔