بھارت کسی کو فنڈنگ کرتا ہے تو ایسے لوگوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا: شرجیل میمن

muhammad ali محمد علی بدھ 24 جون 2015 22:20

بھارت کسی کو فنڈنگ کرتا ہے تو ایسے لوگوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا: ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جون 2015 ء) پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کسی کو فنڈنگ کرتا ہے تو ایسے لوگوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کیخلاف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے منظر عام پر لائی جانے والی رپورٹ کے حوالے سے وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ متحدہ کی بھارت سے مدد موصول ہونے سے متعلق رپورٹ انہوں نے ابھی نہیں پڑھی ہے۔ اگر رپورٹ میں سچائی ہے تو سخت سے سخت کاروائی ہونی چاہیئے۔اگر پاکستان میں بھارت کسی کو فنڈنگ کرتا ہے تو ایسے لوگوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :