آزادخیال لڑکی ہوں ،کسی کی بلا وجہ مداخلت پسند نہیں کرتی ‘ متیرا

جمعرات 25 جون 2015 11:34

آزادخیال لڑکی ہوں ،کسی کی بلا وجہ مداخلت پسند نہیں کرتی ‘ متیرا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء ) معروف اداکارہ و ماڈل متیرانے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے مگر بدقسمتی سے پرموشن نہ ہو کے برابر ہے جس کے باعث نیا ٹیلنٹ ضائع ہوجاتا ہے ،ہمارے نوجوان بڑے باصلاحیت اور ذہین ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آزادخیال لڑکی ہوں ،کسی کی بلا وجہ مداخلت پسند نہیں کرتی اور جو اچھا لگتا ہے وہی کرتی ہوں ۔ ایک سوال کے جواب میں متیرا نے کہا کہ میرے شوہر اور میرے درمیان بہت اچھی انڈ ر سٹینڈنگ ہے شوبز کے ساتھ گھر کوبھی مساوی وقت دیتی ہوں۔