گلوکارحامد علی بیلا کی 14ویں برسی پرسوں منائی جائیگی

جمعرات 25 جون 2015 11:37

گلوکارحامد علی بیلا کی 14ویں برسی پرسوں منائی جائیگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء )صوفیانہ کلام سے شہرت حاصل کرنے والے نامور گلوکارحامد علی بیلا کی 14ویں برسی ( ہفتہ )کو منائی جائیگی ۔ حامد البیلا نے گائیکی کے میدان میں صوفیانہ کلام سے شہرت حاصل کی مگر ان کی وجہ شہرت ” مائیں نی میں کنوں آکھاں درد وچھوڑے دا ہال نی “کاکافی گا کر ہوا جو آج بھی ان کی پہچان ہے ۔

(جاری ہے)

ان کی گائی ہوئی کافی کو دوسرے گلوکاروں نے بھی کاپی کیا۔

ان کی گائیکی کا مخصوص انداز دلوں کو مسحور کئے رکھتا ہے۔حامد علی بیلا کوصوفیانہ کلام کے باعث قدرت نے شہرت اور عزت سے نوازامگر زندگی بھر انہیں مالی پریشانیوں کا سامنا رہا۔حامد البیلا 27جون کو جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے مگر ان کا گایا ہوا صوفیانہ کلام آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھولتا ہے۔