فواد خان نے سہیل خان کی فلم میں کام سے معذرت کر لی

جمعرات 25 جون 2015 12:42

فواد خان نے سہیل خان کی فلم میں کام سے معذرت کر لی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) پاکستانی فلم اور ٹی وی کے مقبول اداکار فواد خان نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بھائی اور ہدایتکار سہیل خان کی فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی۔ فواد خان بھارت میں نشر ہونے والے اپنے ڈرامے ہمسفر اور اس کے بعد سونم کپور کے ساتھ فلم خوبصورت کی وجہ سے بہت شہرت حاصل کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے ایک پالیسی کا اعلان کر رکھا ہے کہ وہ کسی ایسی فلم کا حصہ نہیں بنیں گے جس میں انہیں کسنگ سینز عکسبند کرانا پڑیں۔

اس پالیسی کی وجہ سے انہیں سونم کپور کے ساتھ فلم بیٹل آف بیٹورا سے بھی ہاتھ دھونا پڑے۔بالی ووڈ ذرائع کے مطابق اب سہیل خان نے انہیں اپنی فلم میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کیا تھا لیکن سکرپٹ پسند نہ آنے پر فواد خان نے فلم میں اداکاری سے معذرت کر لی۔ فواد خان کو پہلی فلم کی کامیابی کے بعد بیسیوں فلموں میں کام کی پیشکش کی جا چکی ہے لیکن وہ کم فلموں میں ہی اداکاری کرنا چاہتے ہیں۔ ان دنوں وہ کرن جوہر کی فلم کپور اینڈ سنز میں اہم کردار نبھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :