کوپا امریکہ،غلیظ حرکت پر مخالف کو تھپڑ رسید کرنیوالے ایڈنسن کوانی میدان بدر کر دیئے گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 جون 2015 13:16

کوپا امریکہ،غلیظ حرکت پر مخالف کو تھپڑ رسید کرنیوالے ایڈنسن کوانی ..

سان تیاگو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25جون۔2015ء) کوپا امریکہ 2015ء میں یوروگوائے کے سٹرائیکر ایڈنسن کوانی کو مخالف کھلاڑی کو تھپڑ مارنے کی پاداش میں پیلا کارڈ دکھا کر میدان سے باہر نکا ل دیا گیا تاہم ری پلیز میں یہ بات ثابت ہوئی کہ مذکورہ کھلاڑی نے کوانی کے ساتھ انتہائی غلیظ حرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوپا امریکہ 2015ء میں یوروگوائے اور چلی کی ٹیمیں سان تیاگو میں آمنے سامنے آئیں،میچ کے دوران چلی کے دفاعی کھلاڑی گونزالو جارا نے یوروگوائے کے سٹرائیکر کوانی کے ساتھ انتہائی غلیظ حرکت کی جس کے نتیجے میں کوانی نے اسے تھپڑ دے مارا، میچ ریفری نے کوانی کے اس فعل کے بعد انہیں میچ کا دوسرا پیلا کارڈ دکھا کر باہر کر دیا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں یوروگوائے کے کوچ اوسکر تباریز کا کہنا تھا کہ ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جارا نے کوانی کے ساتھ کیا حرکت کی تھی،اگر ریفری جارا کی وہ حرکت نہیں دیکھ سکا تو لائنز مین کو اس پوزیشن میں ہونا چاہیئے تھا کہ وہ جارا کی یہ حرکت نوٹ کرتا۔چلی کے دفاعی کھلاڑی جارا اس سے قبل 2013ء میں یوروگوائے کے لوئیس سواریز کے ساتھ میں انتہائی غلیظ حرکت کے مرتکب ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :