فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کل سے شروع ہوگا

جمعرات 25 جون 2015 13:19

فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کل سے شروع ہوگا

اوٹاوا ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ کل جمعہ سے شروع ہوگا۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے، آسٹریلیا، فرانس ،کینیڈا ،جرمنی ، امریکہ، انگلینڈ اور چین کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ جاپان اور ہالینڈ کے مقابلے کے بعد میگا ایونٹ کی آٹھویں ٹیم کا پتہ چل جائیگا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 26 جون کو شروع ہوگا۔ پہلا کوارٹر فائنل میچ 26 جون کو جرمنی اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، اسی روز دوسرا کوارٹر فائنل میچ چین اور امریکہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ تیسرا اور چوتھا کوارٹر فائنل 27 جون کو کھیلا جائیگا۔ میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز 30 جون اور یکم جولائی کھیلے جائینگے جبکہ فائنل 5 جولائی کو کھیلا جائے گا۔