اولمپک کوالیفائنگ ‘آسٹریلیا نے پاکستان کو1-6 سے ہرادیا

جمعرات 25 جون 2015 13:42

اولمپک کوالیفائنگ ‘آسٹریلیا نے پاکستان کو1-6 سے ہرادیا

اینٹورپ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کوایک کے مقابلے میں چھ گول سے آوٹ کلاس کردیا۔ قومی ٹیم کل بھارت سے مقابلہ کرے گی۔ بیلجیئم کے شہراینٹورپ میں کھیلے جانے والے میچ میں میں کھیل کا آغاز تیزی سے ہوا۔پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔

(جاری ہے)

باقی تینو کوارتڑ فائنل میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم بھرپور فارم میں نظر آئی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو بے بس کیا۔ قومی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے کئی گول بچائے لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ فاتح ٹیم کے گورز بلیک دو گول کرکے نمایاں رہے۔ جبکہ پاکستان کا واحد گول محمد عرفان نے اسکور کیا ،پاکستان کا اگلا میچ کل روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ گرین شرٹس نے پہلے میچ میں پولینڈ کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :