کراچی : سندھ حکومت کے لیے شرم کا مقام ، مریضوں کی عیادت کے لیے خواجہ سرا اسپتال پہنچ کر سب پر بازی لے گئے، مریضوں کا اظہار مسرت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 25 جون 2015 15:29

کراچی : سندھ حکومت کے لیے شرم کا مقام ، مریضوں کی عیادت کے لیے خواجہ ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جون 2015 ء) : کراچی میں پانی کی قلت اور شدید گرمی اوور گھٹن کے باعث اسپتال پہنچنے والے مریضوں کی عیادت کے لیے خواجہ سرا اسپتال پہنچ گئے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤں کی ایک بڑی تعداد مریضوں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گئی، عیادت کے لیے خواجہ سراؤں کی اسپتال آمد پر مریضوں نے بھی مسرت کا اظہار کیا. جو کام حکومت کو کرنا چاہئیے تھا وہ خواجہ سراؤں نے انجام دیا، اسپتال میں مریضوں عیادت کے ساتھ ساتھ ان میں دستی پنکھے ، جوس اور ٹھنڈے پانی کی بوتلیں بھی تقسیم کیں.خواجہ سراؤں کی جانب سے مہیا کی گئی ان ضروری اشیا پر اسپتال میں موجود مریضوں کی خوشی دیدنی تھی.

متعلقہ عنوان :