شاہد کپور کی شادی ، پہلا دعوت نامہ کرینہ کو بجھوا دیا

جمعرات 25 جون 2015 16:03

شاہد کپور کی شادی ، پہلا دعوت نامہ کرینہ کو بجھوا دیا

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) بالی وڈ کے اداکار شاہد کپور نے اپنی شادی کا پہلا کارڈ کرینہ اور سیف کو دیا ہے شاہد ان دنوں اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں انہوں نے شادی کا پہلا کارڈ سیف اور کرینہ کو بھیجا ہے کرین ان کی شادی میں شرکت کی پہلے ہی حامی بھر چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہد کپور 12 جولائی کو ممبئی میں اپنی شادی کی خوشی میں شاندار دعوت کا اہتمام کریں گے ذرائع کے مطابق شادی کی خوشی میں شاندار دعوت ساحل پر واقع ایک پرتعیش ہوٹل میں دی جائے گی خاص مہمانوں کی تعداد چالیس سے پچاس تک محدود رکھی جائے گی تاہم عام و خاص کے لئے دعوت میں ساڑھے تین سو چار سو افراد شریک ہوں گے ۔