ترکی اور مراکش کی ممبر شپ معطل،سربیا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا 58 واں الحاق ممبر بن گیا

جمعرات 25 جون 2015 18:45

ترکی اور مراکش کی ممبر شپ معطل،سربیا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا 58 واں ..

بارباڈوس ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے سربیا کرکٹ فیڈریشن کو الحاق ممبر کے طور پر باڈی میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ سربیا آئی سی سی کا 58 واں الحاق ممبر ملک بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی نے بارباڈوس میں سالانہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سربیا نے الحاق کیلئے درخواست دی ہوئی تھی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے، البتہ مراکش اور ترکی کی ممبرشپ معطل کر دی گئی ہے جبکہ الحاق ممبر برونائی کو فارغ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :