موغا دیشو میں الشباب جنگجوؤں کا عرب امارات کے امدادی قافلے پر خودکش حملہ‘6 افراد ہلاک

جمعرات 25 جون 2015 18:48

موغا دیشو میں الشباب جنگجوؤں کا عرب امارات کے امدادی قافلے پر خودکش ..

موغادیشو ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں الشباب کے جنگجوؤں نے متحدہ عرب امارات کے امدادی قافلے پر خودکش حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں کم ازکم6 افراد ہلاک ہوگئے۔ جمعرات کو ذرائع ابلاغ نے پولیس افسر عبدالقادر حس کے حوالہ سے بتایا کہ 6 شہریوں کی خودکش حملہ میں ہلاکت اور6 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الشباب کے جنگجوؤں کی طرف سے کئے جانے والے خودکش حملہ سے متحدہ عرب امارات کا کوئی امدادی اہلکار یا شہری ہلاک نہیں ہوا۔ دریں اثناء صومالیہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر محمد احمد الاحمدی نے کہا ہے کہ مشن زخمیوں کو بذریعہ ہوائی جہاز متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کیلئے محکمہ صحت کے حکام سے رابطے میں ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ خودکش بمبار کو روکنے والوں میں صومالیہ کا سیکیورٹی سٹاف شام تھا جو کہ دھماکہ میں زخمی ہوا۔ ایک اور پولیس افسرکے مطابق خودکش دھماکہ سے 9 افراد ہلاک جبکہ کچھ اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :