ایم کیو ایم کے کارکن آصف علی کو وقاص شاہ کے قتل کیس میں ملوث کرنا قابل مذمت ہے: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 جون 2015 20:18

ایم کیو ایم کے کارکن آصف علی کو وقاص شاہ کے قتل کیس میں ملوث کرنا قابل ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جون 2015 ء) ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کارکن آصف علی کو وقاص شاہ کے قتل کیس میں ملوث کرنا قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ ماہ قبل رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر مارے گئے چھاپے کے دوران ایم کیو ایم کے کارکن وقاص شاہ کے قتل میں ملوث آصف علی کی گرفتاری پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ وقاص شاہ کو رینجرز اہلکار کی جانب سے فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔ایم کیو ایم کے کارکن آصف علی کو 12 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے بعد ان کو غائب کردیا گیا تھا اور اب آج ان کی گرفتاری ظاہر کی گئی ہے۔ ایم کیو ایم کے کارکن آصف علی کو وقاص شاہ کے قتل کیس میں ملوث کرنا قابل مذمت ہے، رینجرز کا دعوی ملوث اہلکاروں کو بچانے کی کوشش ہے۔

متعلقہ عنوان :